تازہ ترینخبریںدنیا

ترکیہ ، ملبے تلے دبی خاتون بچے کو جنم دے کر چل بسی

ترکیہ میں ملبے تلے دبی خاتون بچے کو جنم دے کر زندگی کی بازی ہار گئی۔

ترکیے اور شام میں آئے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلسل اضافہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ترکیہ اور شام میں اب تک 7 ہزار 266 اموات ریکارڈ لی جاچکی ہیں۔

ترکیے میں 5 ہزار 434 اور شام میں1 ہزار 832 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،   جبکہ ان شہروں میں دن رات ریسکیو آپریشن جاری۔

زلزلے سے پیدا شدہ صورتحال کے سبب لوگ دل تھام کر بیٹھ گئے ہیں اور اپنے پیاروں کو آوازیں دیتے رہ گئے۔

واضح رہے کہ ترکیے میں 8 ہزار سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا گیا، جبکہ وہاں 1 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button