تازہ ترینخبریںپاکستان

پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ ، اہلکار گھر میں داخل

پولیس نے گجرات میں چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے، اہلکار سابق وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں داخل ہوگئے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی۔ لاہور میں محمد خان بھٹی کے گھر کا بھی پولیس نے محاصرہ کر لیا۔

بعد ازاں پرویز الہٰی کے گھر کا محاصرہ کرنے والی پولیس ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ رہائش گاہ پر فیملی کا کوئی فرد موجود نہیں تھا، پرویز الہٰی لاہور کی رہائش گاہ پر موجود ہیں، مونس الہٰی بیرون ملک ہیں۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے حراست میں لیا گیا۔ محمد خان بھٹی حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ جارہے تھے، ایس ایس پی حیدرآباد کی نگرانی میں محمد خان بھٹی کو سندھ پولیس نے حراست میں لیا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ خدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتا نہ کر دیا جائے، سندھ سے پنجاب کے رہنماؤں کو لاپتا کرکے کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ، سندھ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں، ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اس لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں، یقین ہے وزیراعلیٰ سندھ ایسے اقدام کا راستہ روکیں گے جس سے صوبوں میں بےچینی پھیلے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button