تازہ ترینخبریںپاکستان

آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل

 وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی دہشتگردی کے مسئلے پر بلائی گئی اے پی سی 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ملک کی تمام قومی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اے پی سی میں دہشتگردی، درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی جب کہ  نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button