تازہ ترینتحریکخبریں

ہم امن کیلئے تمام اختلافات بھلانے کیلئے تیار ہیں ، اسد قیصر

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم امن کے لیے اپنے تمام اختلافات بھلانے کے لیے تیار ہیں۔

 اسد قیصر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اپنے طرز عمل کو بہتر بنائے۔

انہوں نے کہا کہ کل حکومتی نمائندوں نے فون پر زبانی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی، کانفرنس کی دعوت دینے کا یہ بالکل بھی مناسب طریقہ نہیں، اے پی سی میں دعوت دینے کا احسن طریقہ کار ہوتا ہے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک سنگین بحرانوں کا شکار ہے، اس وقت یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، حکومت کا رویہ غیر آئینی ہے، ایسے میں یکجہتی کا سوال ہی نہیں ہوتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت کو سب سے پہلے اپنے رویوں میں سدھار لانا ہو گا۔ ہم نے اپنے دورِ حکومت میں دہشت گردی پر بہتر حکمت عملی اپنائی اور امن قائم کیا، ہماری ہر پالیسی پاکستان کے مفاد کی پالیسی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button