
ترکیہ اور شام شدید زلزلے سے لرز اٹھے، 7.8 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید زلزلے کے باعث ترکیہ اور شام میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
شدید زلزے سےترکیہ کے 10صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے