تازہ ترینخبریںدنیا

شام: دمشق میں زلزلے کے دوران سیدہ زینبؓ کے مزار کے اندرونی مناظر

 

ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے مجموعی اموات 514 ہو گئیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

شام کے شہر دمشق میں بھی شدید زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور بہت سے لوگ خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔

اس دوران پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کی پیاری نواسی سیدہ زینبؓ کے مزار کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت خوبصورتی اور محبت سے تعمیر کیا گیا  بی بی زینبؓ کا مزار بالکل سلامت ہے اور وہاں موجود لوگ جوکہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کرنے کے بعد خوفزدہ ہیں، اللّٰہ تعالیٰ سے دعائیں مانگ رہے ہیں

واضح رہے کہ شام میں اب تک زلزلے سے اموات 230 سے زائد جبکہ زخمیوں کی تعداد 600 ہو گئی اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق ترکیہ میں آنے والے اس زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں Nurdadi/Gaziantep کا علاقہ تھا، اس زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔

زلزلے کے جھٹکے لبنان اور شام میں بھی محسوس کیے گئے اور یونان، اردن، عراق اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھی متاثر ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button