
تحریک انصاف کے سنیئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے لیے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا۔
ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔ باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔
شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس اور تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی، لیکن ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئ دعوت نامہ نہیں ملا،باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 6, 2023
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 7 فروری کو اسلام آباد میں کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلا ئی ہے، جس میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔
وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی دعوت دی تھی، جس میں پی ٹی آئی نے شرکت نہیں کی تھی۔