
شاہد آفریدی نے پرویز مشرف کیساتھ یادگار تصویر شیئر کردی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے پرویز مشرف کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
To Him we belong & to Him we shall return. Sending my condolences to the family and loved ones. May Allah (SWT) make it easy for them and light the path to his hereafter. #Musharraf pic.twitter.com/pcmEAuL8ek— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 5, 2023
شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم اسی کے بندے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ پرویز مشرف کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔سابق کپتان نے پرویز مشرف کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کی۔
https://twitter.com/realshoaibmalik/status/1622141472093896704?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1622141472093896704%7Ctwgr%5E7b40d09f9ab3ddffecaef5c2ce22a1e69e9ebc38%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1190563
دوسری جانب سابق کپتان شعیب ملک نے بھی پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہترین لیڈروں میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔شعیب ملک نے پرویز مشرف کے لیے دعائیں اور اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔
واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے علیل رہنے کے بعد 79 برس کی عمر میں گزشتہ روز دبئی میں انتقال کر گئے تھے۔
جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے دبئی کے امریکن اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔