تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان اور پرویز الٰہی کاحکومت کامقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پرویزالہٰی کا حکومت کےمنفی ہتھکنڈوں کامقابلہ کرنےکےعزم کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی صورت حال، ملکی معاملات، حکومت کے انتقامی اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کےدرمیان پنجاب، خیبر پختونخوا انتخابات کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے پیچھےکچھ اور لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو انتخاب کی تاریخ دینا پڑے گی ورنہ آئین شکنی ہوگی، حکومت الیکشن سے نہیں بھاگ سکتی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نااہلی کے بعد انتقامی کارروائیوں میں بھی ورلڈ ریکارڈ بنانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے مقدمات سے کوئی خوفزدہ نہیں، روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید کو گھر کے باہر سے اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ پی ڈی ایم الیکشن کی تاریخ دینےکو تیار نہیں، نگران سیٹ اپ جانبداری میں اتنا آگے نہ جائے کہ خود سوالیہ نشان بن جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button