
وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) جنوبی وزیرستان لوئر وانا سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر و سابقہ امیدوار قومی اسمبلی امان اللہ وزیر نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان کو اب چونکہ دو اضلاع میں تقسیم کرکے اپر اور لوئر کردیاگیا ہے،
جس سے پچھلے پچھتر سالا تاریخ میں مختلف اقوام سے ہونیوالی ذیادتی کا ازالہ ہوسکے گا۔
انہوں نے کہاکہ جنوبی وزیرستان لوئر میں وزیر ،سلیمان خیل اور دوتانی قبائل آباد ہیں، جن کو شکوہ ہے کہ پچھلے پچھتر سال میں دیگر اقوام نے ان کے حقوق پر قبضہ کیا ہوا تھا، اب چونکہ قبائلی اضلاع کا صوبے میں ضم ہونے کے بعد حقوق کی تقسیم آبادی کے تناسب سے کیا جائے گا۔اکثریت کو اقلیت میں اور اقلیت کو اکثریت میں بدلنے کا سلسلہ تھم ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں نئے اضلاع اپر اور لوئر وزیرستان کے قیام کے بعد یہاں مختلف محکموں میں نئی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائے گی۔
انہوں نے نگران وزیراعلی اور گورنر خیبر پختونخوا سے اپیل کی کہ نئی اضلاع میں مختلف محکموں کے آسامیوں پر سکیل 1 سے سکیل 16 پر لوکل نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے نام نہاد جنگ کے مارے ان محب وطن قبائل کا اعتماد بحال کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا،کہ سکیل 1 سے سکیل 16 تک اگر کسی بیرونی اضلاع یا صوبوں کے لوگوں کو بھرتی کیاگیا ،یہاں کے باسی حکومت کے ایسے فعل کو نہ صرف مسترد کردیں گے،بلکہ مقامی لوگوں کے اہل نوجوانوں کے ساتھ بڑی ناانصافی تصور کریں گے،اس لئے ان اسکیلز پر مقامی لوگوں کو بھرتی کرنا ان کا حق ہے۔