تازہ ترینخبریںپاکستان

گومل یونیورسٹی کے وینسم کالج میں کشمیر ڈے کے حوالے سے تقریب

 

ڈیرہ اسماعیل خان(رپورٹ آدم خان وزیر سے) گومل یونیورسٹی کے وینسم کالج میں کشمیر ڈے کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹرجبارخان تھے جبکہ انکے ہمراہ کنٹرولر امتحانات پروفیسرڈاکٹر نعمت اللہ بابر، وائس پرنسپل وینسم کالج ڈاکٹر محمد جنید سراجی سمیت دیگر انتظامی افسران، یونیورسٹی وینسم کالج کے اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر طلباء نے کشمیر ڈے کی مناسبت سے تقریر بھی کیں، جبکہ ننھے بچوں نے کشمیری بہن اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے شرکاء کے دل جیت لئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرارڈاکٹرجبارخان نے کہا کہ آج یوم کشمیر منانے کا مقصددراصل پوری دنیا اور خصوصا ہندوستان کو یہ پیغام دینا ہےکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کا ہر شہری اپنے تمام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ تھا’ ہے اور انکی آزادی تک انکے ساتھ رہیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم پر بین الاقوامی میڈیا اور خصوصابین الاقومی انسانی حقوق کی تنظیم کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے
کیا انہیں کشمیری میں ہونیوالی ہندوستان افواج کی دہشتگردی نظر نہیں آتا جہاں ہماری بہنوں ، بیٹیوں کی عزت و آبرو محفوظ نہیں اورہمارے بھائیوں کو شہید کیا جا رہا ہے ۔

مگر افسوس اس طرف پتہ نہیں کیوں بین الاقوامی میڈیا ، یونائیٹڈ نیشن اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم کیوں خاموش ہوجاتی ہیں۔

ڈاکٹر عبدجبار خان نے مزید کہا کہ آج کا دن ہمارے تجدید عہد کا دن ہے کہ کشمیر ہمارا تھا، ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا ،
کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ کشمیری ہماری بھائی ہیں اور مجھ سمیت تمام پاکستانی انکے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور رہیں گے ۔

تقریب سے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر نعمت اللہ بابر و دیگر اساتذہ نے بھی خطاب کیا۔

رجسٹرار گومل یونیورسٹی کا مزید کہنا تھا
کہ ظلم ایک دن ضرور ختم ہوتا ہے اور انشاء اللہ ایک دن آئے گا جب کشمیر آزاد ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر کشمیر سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے واک کا بھی اہتمام کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button