تازہ ترینخبریںپاکستان

مجھے کچھ ہوا تو پانچ مجرم ہوں گے ، شیخ رشید

سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے کچھ ہوا تو پانچ مجرم ہوں گے۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کچھ ہوا تو آصف زرداری، بلاول بھٹو ، محسن نقوی ، شہباز شریف اور رانا ثناء اللّٰہ مجرم ہوں گے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ میرے ٹوئٹر کے پیچھے پڑے ہیں کہ فالوور کیسے بڑھے ؟ پوچھ رہے ہیں کہ اپنے اکاؤنٹ کا آئی ڈی اور پاس ورڈ دو ، جو مجھے معلوم نہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ مجھے کراچی لے کر جانا چاہتے ہیں اور مارنا چاہتے ہیں، میرے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں، میں اپنی آخری سانس تک لڑوں گا اور عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ میں عمران خان کے حکم کے مطابق الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں، میں جیل میں ہوا تو قوم سے ٹوئٹر کے ذریعے مخاطب ہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button