تازہ ترینتحریکخبریںکاروبار

اسحاق ڈار ، معاشی اعداد و شمار درست کریں ، شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد و شمار درست کریں۔

 ٹوئٹر بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی پرچیز پاور بنیاد پر جی ڈی پی کی 24ویں پوزیشن تھی۔ 2022ء میں پاکستان کی پرچیز پاور بنیاد پر جی ڈی پی 23 ویں نمبر پر آ گئی تھی، یہ کورونا وباء کے باوجود ایک بہتر اعشاریہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کی رینکنگ کو بہتر کیا، اسحاق ڈار نے47ویں نمبر کا حوالہ دیا وہ دراصل 42 واں ہے۔ اسحاق ڈار حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی اپنی پرانی عادت کو استعمال نہ کریں۔ لوگوں کو غلط معلومات دینے کی وجہ سے پاکستان کو ماضی میں آئی ایم ایف نے جرمانہ کیا، کیا اسحاق ڈار نے واقعی سوچا کہ اس سے بچ جائیں گے؟

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر عمران کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ عمران خان کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ غیر ذمے دارانہ ہے، ان کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی صورت حال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خود پرست عمران خان وزیرِ اعظم کے عہدے سے آئینی طور پر ہٹائے جانے کے بعد سے غضبناک ہو گیا ہے۔ عمران خان نے پاکستان کی بڑی معیشت کو 24 سے 47 نمبر تک تنزلی دی، 24 سے47ویں نمبر پر آنے والی معیشت کی تباہی بری گورننس، نااہلی، بےمثال قرضوں کا ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button