تازہ ترینخبریںسپورٹس

ایوب سٹیڈیم جانے والے راستوں کیلئے سیکیورٹی و ٹریفک پلان ترتیب

کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم جانے والے راستوں کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا۔

ڈی آئی جی غلام اظفر میہسر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایوب سٹیڈیم کے اطراف عمارتوں پر ماہر نشانے باز تعینات ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر گھروں کو چیک کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ سے عوام تعاون کریں۔ کوئٹہ میں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کل بگٹی سٹیڈیم میں بلوچستان حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے نمائشی میچ کھیلا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button