
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے صدرِ مملکت عارف علوی کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔
گزشتہ روز صدر عارف علوی نے شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے موقع پر دولہا دلہن کے لیے مبارک باد کا پیغام جاری کیا تھا۔عارف علوی نے شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔
Thank you for your warm wishes Mr. President. https://t.co/548O1ulvY0
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 4, 2023
اس کے بعد اب سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے صدرِ مملکت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کا فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے گزشتہ روز نکاح ہویا تھا۔