تازہ ترینخبریںدنیا

کینیڈا، امریکا کے شمالی علاقے شدید برفیلی ہواؤں کے طوفان کی زد میں

کینیڈا اور امریکا کے شمال مشرقی علاقے شدید ترین برفیلی ہواؤں کے طوفان کی زد میں آگئے۔

کینیڈا میں آئندہ چند گھنٹوں کےدوران موسم انتہائی شدید رہے گا، ریاست Maine میں منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ کی برفیلی ہواؤں کا امکان ہے۔

Boston میں منفی 34 سینٹی گریڈ کی طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ بیشتر علاقوں میں جمعہ کو اسکول بند رہے۔

نیو یارک شہر میں منفی 23 سینٹی گریڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ملکی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button