تازہ ترینتحریکخبریں

سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے 470 ارب کا ذکر کیا جارہا ہے ، شوکت یوسفزئی

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ 470 ارب کا ذکر کرکے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جارہی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وفاقی حکومت گزشتہ 7، 8 ماہ کے دوران خیبر پختونخوا حکومت سے گیم کھیلی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق نے خیبر پختونخوا کے فنڈز روکے، صوبائی حکومت کے پاس تو تنخواہ کے پیسے نہیں تھے۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق میں جب تحریک انصاف کی حکومت تھی خیبر پختونخوا کو فنڈز ملتے رہے ، آج یہ مگرمچھ کے آنسو بہانے پشاور آئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے آج اجلاس کیا، پوچھتا ہوں انہوں نے صوبے کے لیے کیا اعلان کیا؟ کیا یہ بتاسکتے ہیں کہ فاٹا کے فندز میں کیوں کٹوتی کی؟

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہمارے دور میں کبھی دو نمبر بلٹ پروف جیکٹ یا گولیاں نہیں خریدی گئیں، ان کے دور میں ایسی خریداری ہوئی۔ انہوں نے کوئی ایسی دعوت نہیں دی تھی کہ عمران خان شرکت کرتے۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پوچھتے ہیں 470 ارب روپے کہاں چلے گئے ؟ اب تو آپ کی حکومت ہے پتا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button