تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان اور ترکیہ کو ہر شعبے میں تعاون بڑھانا ہوگا، ترک سفیر

ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے کہا ہے کہ دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے پاکستان اور ترکیہ کو ہر شعبے میں تعاون بڑھانا ہوگا۔

لاہور چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ دوطرفہ تجارتی حجم باہمی تعلقات کا عکاس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ زمینی، سمندری اور فضائی روابط سے فائدہ اٹھانے کے لیے بہترین صلاحتیں بروئے کار لانا ہونگی۔

ترک سفیر نے کہا کہ ہمیں اپنے تاجروں کو ایک دوسرے سے متعارف کروانا ہوگا ، باہمی تعاون کے لیے نئے شعبوں کی شناخت بھی ضروری ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button