تازہ ترینخبریںدنیا

چاڈ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھول لیا

مسلم اکثریتی افریقی ملک چاڈ نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا ہے۔

اسرائیل نے تل ابیب میں چاڈ کا سفارتخانے کھولے جانے کے اقدام کو تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔چاڈ اور اسرائیل کےدرمیان 1972میں منقطع ہونے والے تعلقات 2019 میں دوبارہ بحال ہوگئے تھے۔

دونوں ممالک کے تعلقات 1972 میں منقطع ہوگئے تھے، لیبیا کے معمر قذافی نے چاڈ پر اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تھا۔

مئی 2022 میں کئی افریقی ممالک کیلئے نامزد اسرائیلی سفیر نے اپنی سفارتی اسناد صدر محمد ادریس کو پیش کی تھیں۔

اس موقع پر چاڈ اور اسرائیل نے مشترکہ دلچسپی کے امور بشمول ماحولیاتی تبدیلی، زراعت، پانی کی تقسیم اور صحت میں تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button