تازہ ترینخبریںسیاسیات

شیخ رشید احمد گرفتار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نےگرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو گرفتارکرلیا، اور ان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو ان کی بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کی رہائش گاہ سے رات گئے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور انہیں تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا۔

شیخ رشید کے خلاف پیپلز پارٹی راولپنڈی کے نائب صدر راجہ عنایت کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے ہے شیخ رشید نے سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگایا ہے، جس سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین تصادم کا خطرہ ہے اور اس سازش سے ملک کا امن بھی خراب ہوسکتا ہے۔

راجہ عنایت نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ شیخ رشید اپنے بیان کے ذریعے سابق صدر آصف زرداری کو بدنام کررہےہیں، اور ایسا کرکے وہ سابق صدر اور ان کے خاندان کے لئے خطرہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button