تازہ ترینتحریکخبریں

فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت منظور

اسلام آباد کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی نے ضمانت منظور کی۔عدالت نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی۔

جج نے ریمارکس دیے کہ فواد چوہدری کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا ، پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

ایڈیشنل سیشن جج نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کی اور کہا کہ اس شرط پر ضمانت منظور کر رہا ہوں کہ فواد چوہدری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے۔

اس سے قبل فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کے دوران فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button