تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کا مطالبہ ، پاکستان کا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر پاکستان نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے مذاکرات ہوئے جن کے دوران آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس سیکٹر میں 4100 ارب روپے کا گردشی قرضہ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

آئی ایم ایف کے مطالبے کے مطابق بجلی کی قیمت میں مارچ تک 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، مئی تک بجلی کی قیمت میں مزید 70 پیسے فی یونٹ بڑھائی جائے گی۔اگست تک مجموعی طور پر بجلی کی قیمت میں 6 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہو گا۔ رواں مالی سال گردشی قرض میں 952 ارب روپے کمی کی جائے گی، جبکہ 675 ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی۔ 200 ارب روپے صارفین سے بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کر کے پورے کیے جائیں گے، اس ضمن میں حکومت سے نظرِ ثانی شدہ سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان طلب کر لیا گیا ہے۔

بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ 2500 ارب، گیس کے سیکٹر میں 1600 ارب تک پہنچ گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے نقصانات کم کرنے کے لیے بجلی پر سبسڈی کم کرنے اور ٹیرف بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button