
تازہ ترینخبریںپاکستان سے
ڈیڑھ سال میں ساڑھے 4 لاکھ افغانی پاکستان آئے، جو واپس نہیں گئے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ برس میں ساڑھے 4 لاکھ افغانی پاکستان میں داخل ہوئے جو اب تک واپس نہیں گئے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے سرکاری اعداد و شمار پیش کیے اور بتایا کہ ڈیڑھ برس میں ساڑھے 4 لاکھ افغانی پاکستان میں داخل ہوئے ، جو واپس نہیں گئے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم ان میں سے کون دہشت گرد ہے اور کون نہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی انخلا کے بعد پاکستان سے ڈالروں کی بوریاں بھر بھر کر افغانستان منتقل کی گئیں۔ افغانستان نے دوحا معاہدے میں لکھ کر دیا ہوا ہے کہ ان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس کے باوجود افغانستان کی سرزمین سے اور پاکستان میں ہمارے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے اس سے صرفِ نظر کیا جا رہا ہے۔