تازہ ترینخبریںدنیاکاروبار

برطانیہ کی معیشت رواں برس سکڑ جائے گی ، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں برطانیہ وہ واحد ملک ہوگا جس کی معیشت رواں برس ترقی کرنے کی بجائے سکڑے گی۔

برطانیہ کی شرح نمو اعشاریہ تین فیصد جبکہ جی ڈی پی اعشاریہ چھ فیصد تک گرنے کا خدشہ ہے۔اس طرح برطانیہ کی معیشت روس سے بھی بدتر ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے بنگلہ دیش کیلئے 4.7 ارب ڈالر کا امدادی قرضہ پیکیج منظور کیا ہے۔آئی ایم ایف پیکیج کے ذریعے 47 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بنگلہ دیشی حکومت کو فوری میسر ہوں گے۔

گزشتہ مئی سے اب تک بنگالی ٹکا ڈالر کے مقابلے میں 25 فیصد کم ہوا ہے جس کی وجہ سے وہاں پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button