انتخاباتتازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا میں انتخابات کرانے کیلئے عدالت سے رجوع

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماؤں نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانا لازمی ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھا ہے، گورنر نے ابھی تک انتخابات کے لیے تاریخ نہیں دی۔قانون کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن کے اندر الیکشن کرانا نگراں حکومت کی ذمے داری ہے ۔

سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات منعقد کرانے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، بروقت الیکشن کرانا آئینی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں پی ڈی ایم الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے، نگراں کابینہ غیر سیاسی ہوتی ہے لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ یہ پی ڈی ایم کی کابینہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button