تازہ ترینخبریںپاکستان

پاسپورٹ فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ، وزارت داخلہ

ترجمان وزارت داخلہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پاسپورٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد سے ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ مشین ریڈایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای۔پاسپورٹ کی منظوری دی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ای ، پاسپورٹ سہولت کا اجراء فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button