تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

پاک روس توانائی ڈیل ، امریکا روکوانے کی کوشش کریگا ، روس

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا پاک روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا۔

پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کے ساتھ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا شرمناک اور غرور بھرے لہجے میں ہر ملک کو روس سے تجارت کرنے سے روکتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ امریکا نےحال ہی میں چین کو بھی دھمکایا ہے ، جبکہ بھارت، ترکی اور مصر کو بھی دھمکیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پاک روس توانائی ڈیل میں بھی حائل ہوگی ، پاکستان سمیت دیگر ممالک کی اکثریت اپنے قومی مفاد کو مدنظر رکھتی ہے۔

لاروف کا کہنا تھا کہ ہم باخبر ہیں کہ مغربی ممالک کیا اقدامات کرسکتے ہیں ، وہ صرف پابندیوں کی دھمکیاں ہی نہیں بلکہ دہشتگردی پر بھی اتر سکتے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ممالک نارڈ سٹریم ون اور 2 کو سبوتاژ کرنے جیسے اقدامات کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button