تازہ ترینخبریںپاکستان

شیخ محمد بن زیدالنہیان نے اچانک اپنا دورہ اسلام آباد منسوخ کردیا

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان آج سرکاری دورے پر اسلام آبادآنے والے تھے، مقامی وقت پر ان کا طیارہ صبح 10 بجے نور خان ایئربیس پر لینڈ کرنا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے طیارے کو کلیئرنس نہیں مل سکی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کےصدر محمد بن زید کا دورہ ری شیڈول ہوگا، معززمہمان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔

یو اے ای صدر نے وزیراعظم سے رابطہ کرکے دورہ منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ جلد دودن کے دورے پراسلام آباد آؤں گا۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ یو اے ای صدر کی سلامتی وحفاظت زیادہ عزیز ہے، اس موسم میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے۔

استقبال کے لئے خصوصی انتظامات

وفاقی دارالحکومت میں یو اےای کے صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

غیر ملکی مہمان کی آمد کے موقع پر اسلام آبادمیں عام تعطیل کااعلان کیا گیا جب کہ جگہ جگہ استقبالی بینرز آویزاں کئے گئے، اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی بھی انتہائی سخت رکھی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button