تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، بلوچستان کے شمالی اضلاع سےگزرنے والی این 50 اور این 25 ہائی ویز شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں جبکہ متعدد رابطہ سڑکیں بند اور سڑکوں پر برف ہی برف ہے ۔

مری میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد مال روڈ پر پہنچ گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اب تک 8 انچ تک برف پڑچکی ہے جبکہ درجہ حرارت منفی 2ڈگری تک گر چکا ہے ، برفباری کا یہ سلسلہ مزید 6گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش کی وجہ سے سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے ، وزیرآباد اور گردونواح میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، بارش کے ساتھ ژالہ باری سے زمین سفید ہو گئی ۔

محکمہ موسمیات نے  کے پی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے  جبکہ ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور شانگلہ میں درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطۂ پوٹھو ہار، لاہور، گوجرانوالہ،  گجرات، حافظ آباد ،منڈی بہاؤالدین،  سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح میں چند مقاما ت پر درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،   کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے ، آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ ،پاراچنار، قلات منفی07، گوپس منفی 06، کالام منفی 05 ، مالم جبہ، مسلم باغ اورکوئٹہ میں منفی 04 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button