تازہ ترینخبریںدنیا

ایران میں فوجی تنصیب پر حملے کی کوشش ناکام

ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں فوجی تنصیب میں 2 دھماکے ہوئے ہیں، ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع کے ایک ورکشاپ کمپلیکس پر حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔

ایرانی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حملے میں مائیکرو برڈز کا استعمال کیا گیا، ایک مائیکرو برڈ کو ایئر ڈیفنس نے مار گرایا جبکہ دو پھٹ گئے۔

ایرانی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ورکشاپ کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button