تازہ ترینخبریںپاکستان

بیلہ، مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے بیلہ میں چینکی سٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری، حادثے کا شکار گاڑی میں سے 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی، حادثے کے بعد مسافر کوچ کو آگ لگ گئی، کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اطلاع پر فائر بریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ سے دو لاشیں نکال لی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلا کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائی میں مشکلات درپیش آرہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button