تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کی پنجاب اور کے پی کی سیکیورٹی واپس

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا خط ملا کہ عمران خان کی پنجاب اور کےپی کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے ، سابق وزیر اعظم کا حق ہوتا ہے کہ اسے سیکیورٹی ملے۔

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے زمان پارک میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ قاتلانہ حملے کے باوجود کٹھ پٹلی حکومت استعمال ہو رہی ہے،  ہم اس کی پوری ذمہ داری رانا ثنااللہ پر ڈالتے ہیں، عمران خان کو کچھ ہوا تو اسکےذمہ دار راناثنا اللہ اور یہ کٹھ پتلی حکومت ہوگی۔

پی ٹی آئی نے ہمیشہ تلقین کی ہے کہ سیاست آئین کےدائرےمیں ہوگی، خان صاحب نےکسی کو قانون کے باہر کام کرنےکا نہیں کہا۔ آج سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہیں جس میں راجہ پرویز اشرف، الیکشن کمشن، پنجاب اور کےپی حکومت کو فریق بنایا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایسے شخص کو ووزیر اعلی بنایا جس کاماضی داغ دار ہے ، ان کی کابینہ بھی متنازع لوگوں پر مشتمل ہے۔ان کی ہر حرکت ثابت کرے گی کہ یہ الیکشن کرانے کے حق میں نہیں ، کےپی میں جو وزیر لگائے گئے ان کی اکثریت سیاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ نہ دے کر جو آئین شکنی کر رہے ہیں ، اس پر آرٹیکل 6 لگتا ہے ، مینڈیٹ لینے پر ملک بہتر ہوگا ، سازشوں کے ذریعے کبھی نہیں ہوسکتا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button