تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ کے 8 وزرا نے حلف اٹھالیا

پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ میں سے 8 وزرا نے حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پنجاب میں نگراں کابینہ کےلیے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے 11 وزرا کو نامزد کیا گیا تھا جن میں سے 8 نگراں وزیروں نے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اورعامر میر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمکنت کریم نے بطور نگراں وزیر حلف اٹھانے سے انکار کردیا، جبکہ وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button