تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ناقابل یقین ویڈیو، دریا میں ڈوبنے والے بچے کی لاش مگرمچھ نے والدین کو لوٹا دی

خطرناک سمجھے جانے والے مگر مچھ کی رحم دلی ایسی کہ اسے ٹی وی پر دکھایا گیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں دریا میں ڈوبنے والے 4 سالہ بچے کو جب اس کے والدین اور ریسکیو ٹیمیں ڈھونڈنے میں ناکام رہے تو مگر مچھ نے بچے کی لاش اپنے اوپر رکھ کر اسے والدین کو لوٹا دی۔

رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے دریا میں بہت ہی بڑے مگر مچھ کو دیکھ کر لوگ ڈر گئے تاہم اس کی کمر پر ڈوبنے والے بچے کی لاش کو دیکھ کر فوراً ہی  لوگوں نے حیرانی کا اظہار بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق بچے کے والدین جیسے ہی لاش کو اٹھاتے ہیں اس کے فوری ہی بعد مگر مچھ پانی میں واپس چلا جاتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بچے کی لاش پر صرف ایک زخم موجود تھا جو کہ مگر مچھ کے دانتوں کا تھا جو اس نے بچے کی لاش کو اٹھانے کے لیے اس کی کمر میں گڑائے تھے۔

انڈونیشیا میں مختلف ٹی وی چینلز نے بھی یہ ویڈیو نشرکی۔

واضح رہے کہ 4 سالہ بچہ اپنے گھر کے قریب دریا میں کھیلنے کے دوران بہہ گیا تھا۔

https://twitter.com/susantananda3/status/1617809826121404421?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1617809826121404421%7Ctwgr%5E3d58d686c6e2d5e7593b7a4931601407c09a5a5a%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1186159

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button