تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

اداکارہ روحی بانو کی برسی آج منائی جا رہی ہے

ٹیلی ویژن اور فلموں کی نامور اداکارہ روحی بانو کی چوتھی برسی آج (بدھ) منائی جارہی ہے۔

روحی بانو 10اگست 1951کو کراچی میں پیدا ہوئیں، روحی بانو کرن کہانی، زرد گلاب اور دروازہ میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی تھیں۔

اداکارہ کو 1981میں صدر پاکستان نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا، انہوں نے پی ٹی وی کے بہت سے ایوارڈز بھی حاصل کیے جن میں نگار ایوارڈ، گریجویٹ ایوارڈ اور لکس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ شامل ہیں۔

بانو ہندوستانی موسیقی کے ماہر استاد ذاکر حسین کی بہن تھیں۔روحی بانو کا انتقال  25جنوری 2019کو استنبول میں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button