تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور : 4 طالبات کے کلاس فیلو پر تشدد کی رپورٹ سامنے آگئی

لاہور کے نجی اسکول میں 4 طالبات کے کلاس فیلو پر تشدد کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔

پرائیویٹ اسکول میں 4 طالبات کی کلاس فیلو طالبہ پر تشدد کی انکوائری رپورٹ ڈپٹی کمشنر لاہور کو ارسال کی گئی۔

انکوائری رپورٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی ڈسٹرکٹ آفیسر (ڈی او) زنانہ ایلیمنٹری ایجوکیشن لاہور، ڈپٹی ڈی او کینٹ اور ڈپٹی ڈی او ماڈل ٹاؤن نے تیاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکول میں نظم و ضبط کا فقدان ہے، واقعہ اسکول سے باہر اسٹوڈنٹ پارٹی کی تصاویر والدین کے ساتھ شیئر کرنے پر پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق اسکول کے کیفے ٹیریا کے داخلی راستے پر کیمرے نصب نہیں کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ ڈی ایچ اے فیز فور کے ایک پرائیویٹ اسکول کے کیفے ٹیریا کے باہر پیش آیا، 4 طالبات نے اپنی کلاس فیلو پر تشدد کیا۔ لڑائی جھگڑا کرنے والی طالبات آپس میں دوست تھیں۔

رپورٹ میں انکوائری افسران نے اسکول کو 6 لاکھ روپے جرمانہ کرنے، اسکول کی رجسٹریشن معطل کرنے، تشدد کرنے والی طالبات کے نام اسکول سے خارج کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی سفارشات کی روشنی میں اسکول کی رجسٹریشن معطل کرنے یا جرمانے کا فیصلہ کریں گے، انہوں نے ہی واقعہ کے بعد فوری انکوائری کرنے کی ہدایت کی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button