تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر توانائی بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ دیں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار معیشت پر اور وزیر توانائی خرم دستگیر بجلی بریک ڈاؤن پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق امور پر بھی اجلاس میں بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بجلی کے ایک بڑے بریک ڈاؤن کے سبب ملک تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button