تازہ ترینخبریںسپورٹس

بھارت کا ہاکی ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور ، ناک آؤٹ میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست

بھارت کا ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا ، ناک آؤٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ 2023 کے ناک آوٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو  پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-5 سے ہرادیا۔

دونوں ٹیمو ں کے درمیان مقررہ وقت میں مقابلہ 3۔3 گول سے برابررہا تاہم میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔

بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ نے ہاکی ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button