تازہ ترینتحریکخبریں

نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں : شاہ محمود

 تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔

ملتان میں تقرین سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمران اقتدار کو طول دینے کیلئے حیلے بہانے کر رہے ہیں اور سپیکر قومی اسمبلی دیے گئے ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی اسمبلی اراکین کے استعفے عدم اعتماد کے ووٹ سے بچنے کیلئے منٹوں میں منظور ہوئے ، سپیکر سے درخواست ہے ہمارے دیگر اراکین کے استعفے بھی منظور کیے جائیں، فوری اور شفاف الیکشن ملک کی ضرورت بن چکےہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں ، جلد ہی ایک سزا یافتہ شخص کو پروٹوکول کےساتھ وطن واپس لایا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button