تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کا محسن نقوی کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت اور قانونی ٹیم کو محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف نےمحسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی مسترد کردی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت اور قانونی ٹیم کو فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکاحکم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو پیغام دیا ہے کہ محسن نقوی ایک متنازع شخصیت ہے ، محسن نقوی نے ہماری حکومت کے خلاف بیرونی سازش میں آلہ کار کا کردار ادا کیا تھا۔

عمران خان نے تمام کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی کے خلاف ملک گیر احتجاج میں حصہ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button