تازہ ترینخبریںپاکستان سے

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حلف اٹھالیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

محسن نقوی کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے محسن نقوی سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدےکا حلف لیا۔

خیال رہے کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور  دیگر ارکان شریک ہوئے۔اجلاس میں محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ تقرری کا فیصلہ اتفاق رائے سےکیا گیا۔

واضح رہےکہ حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے تجویز کیے گئے تھے جبکہ اپوزیشن نے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام دیے تھے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد معاملہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا اور الیکشن کمیشن کو بھی آج رات 10 بجے تک فیصلہ کرنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button