تازہ ترینخبریںپاکستان

ایرانی بحریہ کے جہازوں اور آبدوز کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

ایرانی بحریہ کے جہازوں اور آبدوز نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی بحری جہازوں اور آبدوز کی کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکّام اور ایرانی سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا ہے کہ دورے کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد بھی کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ کے جہازوں کے دورے سے خطے میں قیامِ امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button