تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

لڑنے والے مرغوں نے دو افراد کو جان سے مار ڈالا

بھارت میں تین روزہ ہندو میلے کے دوران مرغوں کی لڑائی میں دو افراد مرغوں کے ہاتھوں مارے گئے، مرغوں کے پاؤں میں تیز دھار بلیڈ لگائے گئے تھے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاکی نندا میں 43 سالہ سوریا پرکاش راؤ اپنے ایوارڈ یافتہ مرغے کے ہاتھوں اس وقت مارا گیا جب مرغوں کی لڑائی کے دوران راؤ نے لڑاکا مرغے کے پاؤں میں تیزدھار بیڈ لگا کر اسے میدان میں چھوڑا۔

اچانک ہجوم سے ڈر کر مرغا اپنے مالک پر لپکا اور اسے شدید زخمی کردیا جسے مقامی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی ہلاک ہوگیا۔

اس طرح کے ایک اور واقعے میں مرغوں کی لڑائی کے دوران قریب کھڑے پدمراجو نامی شخص کو بلیڈ سے مسلح مرغ نے ہاتھ کی ایک اہم رگ کاٹ کر زخمی کر دیا اور وہ بھی ہسپتال کے راستے میں خون بہہ جانے سے ہلاک ہوگیا۔

یاد رہے کہ بھارت میں مرغوں لڑائی قانونی طور پر ممنوع ہے لیکن اس کے باوجود مختلف تہواروں کے دوران لڑاکا مرغوں کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔

مرغوں کی لڑائی کے دوران لڑاکا مرغوں کے مالک اپنے مرغوں کی ٹانگوں میں چھوٹے چاقو یا بلیڈ نصب کر دیتے ہیں اور دائرے میں کھڑے عوام ان ہر جوا لگاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button