تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیل سے مذاکرات؟ سعودی عرب کا اہم اعلان

سعودی عرب فلسطین کے دو ریاستی حل کے اصولی موقف پر ڈٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرِ خاجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل تک وہ اسرائیل سے مذاکرات نہیں کریں گے، مشرقِ وسطیٰ میں امن صرف فلسطین کو آزاد ریاست کا حق دینے سے ہی آئے گا۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکیں گے۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے بلومبرگ ٹی وی کو بتایا کہ ’’ہم نے مسلسل کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر آنا ایک ایسی چیز ہے جو خطے کے مفاد میں ہے، لیکن حقیقی سطح پر تعلقات تب ہی معمول پر آ سکیں گے جب فلسطینیوں کو امید دلائی جائے گی، اور فلسطینیوں کو عزت دی جائے گی۔‘

بلومبرگ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے ہماری پیشگی شرط فلسطینی ریاست کے قیام کا معاہدہ ہے۔

https://twitter.com/KSAmofaEN/status/1616222310012260354?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1616222310012260354%7Ctwgr%5E4c47b31b1954825ae8bedb54e4ed92cc30805947%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fsaudi-arabia-not-negotiate-with-israel%2F

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button