تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ کون ، فیصلہ آج ہوگا

پنجاب میں نگراں سیٹ اپ کیلئے سیاسی کشمکش کا سلسلہ جاری ہے ، الیکشن کمیشن نگراں وزیراعلیٰ لگانے کیلئے آج فیصلہ کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں احمد نواز سکھیرا، نوید اکرم چیمہ، محسن رضا نقوی اور احد چیمہ میں سے کسی ایک کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ اور نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کو صوبے کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا، اعظم خان نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button