تازہ ترینخبریںپاکستان

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کا سینٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ

لاہور (میاں عمران ارشد) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان عمر عطا بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ نے سنٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو سنٹرل جیل راولپنڈی کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو پنجاب بھر کی جیلوں بالخصوص سنٹرل جیل راولپنڈی میں اسیران کے لیےمحکمہ داخلہ پنجاب اور جیل خانہ جات کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور سہولیات کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی ۔

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے معزز ججز سپریم کورٹ آف پاکستان کو سنٹرل جیل کے مختلف حصوں خواتین وارڈ ،نوعمر وارڈ ،جیل پی سی او اور حوالاتی و قیدی بیرکوں کا دورہ کرایا ۔

ملک مبشر احمد خان نے اسیران کے رہن سہن ،خوراک ،موسمی ،طبی سہولیات ،کھیل و تفریح کے انتظامات ، مفت قانونی امداد و تعلیمی سرگرمیاں اور ووکیشنل ٹریننگ کے پروگراموں اور اسیران کے کیسز و اپیلوں کے متعلق معزز ججز صاحبان کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدلیہ کے حکام اور جیل انتظامیہ کو اسیران کو سہولیات کی فراہمی کے تسلسل اور مزید بہتری کے احکامات جاری کیے اس موقع پر نوعمر وارڈ میں کمسن اسیران کو دی جانے والی فنی تعلیم کے مرکز ، خواتین وارڈ میں چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا اس موقع پر انھوں نے بچوں اور اسیران میں گرم کپڑے اور اشیاء ضروریہ پر مشتمل گفٹ پیک تقسیم کیے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے چئیرپرسن نیشنل کمیشن برائے ہیومن رائٹس رابعہ جویریہ آغا کی انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور جیلوں میں مقید اسیران کو انسانی حقوق کی آگاہی کے اقدامات اور جیل سٹاف کی ٹریننگ کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے ۔چئیرپرسن وویمن ایڈ ٹرسٹ شاہینہ خان اور وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے اسیران کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا ۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینٹرل جیل راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث گیارہ اسیران کی رہاے کے احکامات جاری کیے گئے

اس موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان عشرت حسین ، جسٹس ریٹائرڈ صغیر احمد قادری ،ممبر انسپکشن ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ کامران بشارت مفتی ، ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن سعید اللہ گوندل ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد اوجلا ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی ، سیکرٹری لاء کمیشن آف پاکستان رفعت انعام بٹ ، چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان ,سٹی پولیس آفیسر شھزاد بخاری اور دیگر معززین و متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button