تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

مارچ میں روس سے معاہدہ ہو جائے گا ، وزیر مملکت مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مارچ میں روس سے معاہدہ ہوجائے گا ، جس کے بعد جلد از جلد خام تیل کی درآمد شروع ہو جائے گی۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہم نے روس کے ساتھ تمام بنیادی چیزوں کو طے کرلیا ہے ، روس کے ساتھ بینیفشل ٹرم پر معاہدہ کررہے ہیں۔

مصدق ملک  نے کہا کہ روس پاکستان کو دوسرے ملکوں سے زیادہ رعایت پر تیل دے گا۔ تحریک انصاف نے صرف باتیں کیں، کوئی معاہدہ نہیں کیا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کے ریٹ کے حساب سے پاکستان کو بھی رعایت ملے گی، مارچ تک معاہدہ کرنے کا مقصد فوری خام تیل درآمد کرنا ہے، روسی حکام تیل کی رعایتی قیمتوں کو ظاہر نہیں کرتے، روس سے ہمارا ٹارگٹ 35 فیصد خام تیل خریدنا ہے۔ پاکستان روس کے ساتھ تیل خریداری ڈالر میں بھی کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button