تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹس

برازیلین فٹبالر ڈینی الویز جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار

برازیل کے نامور فٹبالر ڈینی الویز کو سپین میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 31 دسمبر کو بارسلونا کے نائٹ کلب میں پیش آیا ، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈینی الویز کو پولیس نے تفتیش کیلئے حراست میں لیا ، عدالت نے فٹبالر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے انکی ضمانت کی درخواست مسترد کردی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی کوئی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔

39 سالہ ڈینی الویز کا شمار کامیاب ترین فٹبالرز میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے طویل کیریئر میں بارسلونا، یووینٹس اور پیرس سینٹ جرمین سمیت کئی دیگر مہنگے کلبوں کے ساتھ بڑے ٹائٹل جیتے ہیں۔

برازیلین فٹبالر اس وقت میکسیکو کے کلب پوماس کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button