تازہ ترینخبریںپاکستان

گھر میں سلنڈر پھٹنے سے خاتون ہلاک

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے خاتون ہلاک ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں فلیٹ میں گزشتہ روز سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئی تھی لیکن دوران علاج وہ دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ رابعہ 90 فیصد جھلس گئی تھی ، سلنڈر پھٹنے کے واقعے میں خاتون کے شوہر سمیت دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر پیش آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button