تازہ ترینخبریںپاکستان

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کون ؟ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر حکومت اوراپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بھی کسی ایک نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا جس کے بعد اب آئین کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

نگران وزیراعلیٰ  پنجاب کیلئے حکومت اور اپوزيشن کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کسی ایک نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راجہ بشارت نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے ہمارے اور ان کے نام اب الیکشن کمیشن میں جانے ہیں اور اب یہ الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ فیصلہ کرے ، ہم یہ توقع کرتے ہیں الیکشن کمیشن آزادنہ فیصلہ کرے گا۔

پی ٹی آئی کے ہاشم جواں بخت کا کہنا تھاکہ 90 دن کے لیے سب اہم ضرورت غیر جانبداری ہے، ان کے نام ہمارے ناموں سے بہتر نہ ہوئے تو ہم اگلے فورم میں جا سکتے ہیں جو عدلیہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button